ٹی آر ٹی سے متعلق

ٹی آرٹی کے ماضی پر ایک نظر

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) مملکت کے نام پر  ریڈیو و ٹیلی ویژن کی نشریات کو عملی جامہ پہنانے کے زیرِمقصد یکم مئی سن 1964 کو ایک خصوصی قانون کے ماتحت نیم سرکاری شناخت  کے ساتھ معرض وجود میں آیا۔ سن 1972 کی آئینی ترمیم  کے ساتھ اس ادارے کو "غیر جانبدار" سرکاری اقتصادی  کارپوریشن کا درجہ  دیا گیا۔

سن 1982 کے آئین کے حکم نامے کے مطابق سن 1984 میں ترکی  ریڈیو ٹیلی ویژن قانون کو از سر نو تشکیل دیا گیا۔ ترکی کے حوالے سے نشریات کا اجراء کرنے والے نجی ٹیلی ویژن چینلز  کے  قیام کے ساتھ ٹی آرٹی  کی 1990 تک  جاری رہنے والی  ٹیلی ویژن نشریات   نے اپنی وحدیت کو کھو دیا۔

سن 1993 میں آئین کی شق نمبر  133 میں ترمیم کے ذریعے نجی ریڈیو و ٹیلی ویژن نشریات کو آزادی   دی گئی تو ٹی آرٹی کی خود مختاری  حیثیت کو دوبارہ  بحال کر دیا گیا۔ آج ٹی آرٹی، خود مختاری اور غیر جانبداری  پر مبنی آئینی احکامات  سے وابستہ، ریڈیو و ٹیلی ویژن پر  تمام تر نشریاتی  عناصر   کے ذریعے نشریات پیش کرنے   والا سرکاری  نشریاتی ادارہ ہے۔

ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن کے قیام سے قبل پہلی بار ترک   تیلسز ٹیلی فون  ان کارپوریشن   کے ذریعے  سر انجام دی جانے والی ریڈیو نشریات کو سن 1964 میں ٹی آرٹی کی چھت تلے یکجا کیا گیا۔  6مئی 1927 میں نشریات کا آغاز کرنے والے استنبول ریڈیو کے بعد سن 1928 میں انقرہ ریڈیو  کا قیام عمل میں آیا۔ 8ستمبر سن 1936  کو انقرہ اور استنبول ریڈیو  اسٹیشنز کو پوسٹ ٹیلی گراف آرگنائزیشن (PTT) کی سرپرستی میں دے دیا گیا۔   اس عمل کے بعد ٹرانسمیٹرز کو تقویت دیے جانے والے انقرہ ریڈیونے 29 اکتوبر 1938 میں  سرکاری طور پر اپنی خدمات شروع کردیں۔ اکتوبر 1938 میں وقفہ  آنے والے ریڈیو استنبول  کو 19 نومبر 1949 میں بحال کر دیا گیا۔ دوسری جنگ عظیم  چھڑنے  کے ساتھ ہی ریڈیو اسٹیشنوں کو قیام عمل میں آنے والے مطبوعات عمومی ڈائریکٹریٹ (اشاعت و نشریات   اور ٹورزم/ انفارمیشن ڈائریکٹریٹ جنرل) سے منسلک کر دیا گیا۔ سن1950  میں اپنی نشریاتی زندگی کا آغازازمیر بلدیہ کے ماتحت  کرنے والے ریڈیو ازمیر  نے 1953 سے مطبوعات عمومی ڈائریکٹریٹ کی سرپرستی میں اپنی نشریات جاری  رکھیں۔

سن 1960 کے بعد آٹھ اضلاع میں ضلعی ریڈیو اسٹیشنز کا قیام عمل میں آیا۔ ریڈیو نشریات  کو خود مختار و غیر جانبدار ایک سرکاری اقتصادی ادارے  کا درجہ دینے پر مبنی 1961 کے آئین کی رو سے سن 1964 میں قانون نمبر 359 کے ماتحت ٹی آرٹی کی سرپرستی میں جاری ہونے والی ریڈیو نشریات، ٹرانسمیٹرز میں  جدید ٹیکنالوجی نصب کرنے کی بدولت کہیں زیادہ وسیع رقبے تک پہنچنے لگیں۔1974 میں ٹی آر ٹی کے مرکزی و علاقائی ریڈیوز کو یکجا کرنے کے ساتھ ٹی آرٹی۔1، ٹی آرٹی ۔2 اور ٹی آرٹی۔3  ریڈیو چینلز کو تشکیل دیا گیا۔

تجرباتی بنیادوں پر ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز  31 جنوری 1968 کو  انقرہ میں متہات پاشا اسٹوڈیو  میں محمود طالی  اون گورین  کے افتتاحی خطاب  کے ساتھ ہوا۔ ہفتے میں تین دن، 3۔3 گھنٹوں پر محیط تجرباتی نشریات  کو ایک سال بعد ہفتے میں  4 بار پیش کیا جانے لگا۔ سن 1970 میں ازمیر ٹیلی ویژن بعد ازاں 1971 میں استنبول ٹیلی ویژن  نے اپنا کام شروع کیا۔

سن 1969 میں خلا بازوں کے چاند پر قدم رکھنے  اور ذکی مورین  کے انقرہ میں دیے گئے کنسرٹ کو ٹیلی ویژن کی اسکرین پر پیش کیا گیا۔ سن 1973 میں جمہوریہ ترکی کے دوسرے صدر عصمت انونو کی رسم ِجنازہ کو براہ راست  نشر کیاگیا۔ 20 جولائی 1974 کو شروع ہونے والی قبرص پُر امن کاروائی  سے پورے ترکی اوریورپ  نے آگاہی ٹی آرٹی کے ذریعے ہی  حاصل کی۔ یورو ویژن مقابلہ نغمہ سرائی و کمپوزیشن  میں ترکی نے پہلی بار 1975 میں ٹی آرٹی کی سرپرستی میں  حصہ لیا۔ سن 1978 میں پہلی بار زیر ِآب کیمروں  کی مدد سے "گہرائیوں میں پوشیدہ ماضی"  نامی رنگین  دستاویزی  فلم  کی عکس بندی کی گئی۔ 1979 میں پانچ ملکوں سے 133 بچوں اور 31 عالمی سربراہان کی شراکت سے پہلی بار 23 اپریل  بچوں کے تہوار کا انعقاد کیا گیا۔

1974 میں  ٹیلی ویژن نشریات کو روزانہ پیش کیا جانے لگاتو یہ نشریات ملکی نفوس کے 55% تک  اور ملکی رقبے کے 28% فیصد  میں  دیکھی جانے لگیں۔ ترکی میں ٹیلی ویژن کی آمد کے دسویں برس PTT  مرکز میں اندراج شدہ ٹیلی ویژن سیٹس کی تعداد 22 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی۔ اندرون اور بیرون ملک  سے کوآرڈینشن ، نشریات، ریکارڈنگ و ایڈیٹنگ  کرنے کی استعداد کے حامل یورو ویژن رابطہ مرکز  نے سن 1982 میں خدمات کا آغاز کیا۔ نشریات کے دورانیہ میں بتدریج اضافے کے ساتھ 31 دسمبر 1981 کی شب سے رنگین نشریات کی داغ بیل ڈالی گئی اور سن 1984 میں مکمل طور پر رنگین نشریات کا اجراء کیا جانے لگا۔

1986 میں ٹی آرٹی ۔2 چینل  نے نشریات  میں قدم رکھا۔ سن 1987 میں "انٹل سیٹ"  سیٹ لائٹ سے کرائے پر لیے جانے والے ٹی آرٹی۔1 اور ٹی آرٹی ۔2 نشریات کو بذریعہ مواصلاتی سیارے ترکی بھر میں دیکھا جانےلگا۔ ٹی آرٹی۔3 اور ٹی آرٹی ۔ GAP کے سن 1989  میں قیام کے بعد ٹی آرٹی کے چینلز کی تعداد چار تک ہو گئی۔ سن 1990 میں تعلیمی سرگرمیوں پر مبنی ٹی آرٹی۔4 کے ذریعے یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن  کے لیےTRT-INT نشریات شروع ہوئیں۔ سن 1993 میں قفقاز اور وسطی ایشیا  کے حوالے سے  پروگراموں  پر مبنی ٹی آرٹی ۔ اوریشیا چینل اور 1995 میں TBMM TV کا قیام عمل میں آیا۔

1998 میں بیرون ملک ٹی آرٹی کا پہلا نمائندہ دفتر جرمنی  کے شہر برلن میں کھولا گیا۔ جس کے بعد بالترتیب 199 میں ترکمانستان ۔ عاشق آباد نمائندہ دفتر، 2000 میں آذربائیجان۔ باکو، مصر۔قاہرہ اور  بیلجیم ۔ برسلز نمائندہ دفاتر قائم کیے گئے۔

1999 میں ٹی آرٹی ڈیجیٹل نشریاتی ٹیکنالوجی سنٹر کے قیام کے ساتھ www.trt.net.tr ویب سائٹ پر نشریات کا اجراء کیا گیا۔

سال 2003 ہمارے ادارے اور ترکی کے لیے  ایک ناقابلِ فراموش برس ثابت ہوا۔ ٹی آرٹی کے ترکی کے نام پر شرکت کردہ 48 ویں یورو ویژن مقابلہ گائیکی  کو  ترک گلوکارہ سرتاب ایرینر نے"Every Way That I Can " گیت   کے ساتھ جیتا۔

بیرون ملک میں بھی موثر ہونے والے ہمارے ایک نشریاتی ادارے  نے سن 2004 میں ایشیا ۔پیسیفک  نشریاتی یونین ، ایشیا ویژن معاہدے پر دستخط کیے۔

یکم نومبر سن 2008 میں ترکی میں پہلی بار اور واحد بچوں کے چینل کی خصوصیت کے  حامل ٹی آرٹی چوجُک چینل جبکہ یکم جنوری 2009 میں مختلف زبانوں اور بولیوں میں نشریات کا اجراء کرنے والے ٹی آرٹی ۔6 نے کردی زبان میں نشریات شروع کیں۔ اس چینل کے نام کو 2015 میں ٹی آرٹی کردی  میں تبدیل کر دیا گیا۔ 

20 نومبر 2008  میں قائم کیے  گئے www.trtworld.com  نے 31 زبانوں میں خبریں نشرکرتے ہوئے نیو میڈیا سروسز کے ماتحت  خدمات فراہم کرنے والی نشریات میں عالمی سطح پر پانچویں نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ آج یہ  سروس علاقائی و عالمی تازہ ترین  خبروں اور واقعات سمیت ماہرین کے تجزیوں   پر مبنی  وسیع پیمانے کی سچی اور غیر جانبدار نشریات کو 41 زبانوں میں دنیا بھر میں پہنچا رہی ہے۔

خطہ بلقان سے وسطی ایشیا تک، مشرق وسطی سے قفقاز   تک کے 27 ملکوں اور 13 خود مختار جمہورتوں میں تقریباً 250 ملین نفوس کے حامل ایک جغرافیہ کے  لیے  ٹی آرٹی آواز نے 21 مارچ 2009 میں اپنی نشریات کو اجرا کیا۔ یہ چینل، ترکی، آذربائیجانی  ترکی زبان، قزاق، کرغز، ازبیک اور ترکمانی زبانوں  میں نشریات  کی بدولت اس جغرافیہ کی مشترکہ صدا بننے  میں خدمات ادا کر رہا ہے۔

ٹی آرٹی ترک   نے 8 مئی 2009  کو بین الاقوامی ترکی زبان  میں خبروں اور ثقافتی   چینل کی شناخت کے ساتھ  اپنے نشریاتی دور کا آغاز کیا تو اسی برس تجرباتی نشریات کا آغاز کرنے والے ٹی آرٹی انادولو  نے مقامی و علاقائی  ٹیلی ویژن یونین کی مشترکہ نشریات  پیش کرنے والے ایک چینل کا درجہ حاصل کیا۔ ٹی آرٹی انادولو  نے سن 2012  کے ماہ رمضان میں چوبیس گھنٹے نشریات پیش کرنے والے ٹی آرٹی دیانت (مذہب) چینل کی ماہیت اختیار کر لی۔ 16 نومبر سن 2009 میں نشریات شروع کرنے والے ٹی آرٹی میوزک  مقامی و غیر ملکی موسیقی   کے ساتھ شائقین کو محظوظ کرا رہا ہے۔

"کیا آپ گواہی  دینے کے لیے تیار ہیں؟" سلوگن کے ساتھ 17 اکتوبر 2009 کو نشریاتی دور کا آغاز کرنے والا ٹی آرٹی بیلگے سیل (ڈیکومنٹری)  انگریزی، جرمن، فرانسیسی، روسی اور ترکی زبان میں ترکی کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں سرگرم عمل   ہے۔

علاوہ ازیں سن 2009 میں ریڈیو ۔6، ٹی آرٹی  نامے(نغمے)،ٹی آرٹی انقرہ  کینٹ ریڈیو، ٹی آرٹی ترکو اور ٹی آرٹی یورپ ایف ایم  نے اپنے نشریاتی دور کو شروع کیا۔

ٹی آرٹی ، یورپ اور دنیا کے نامور نیوز چینلز میں سے یورو نیوز کے ساتھ معاہدہ طے کرتے ہوئے  یورو نیوز کا ایک بڑا شراکت دار بنا  اور یورو نیوز چینل نے جنوری 2010 سے نویں زبان کے  طور پر ترکی زبان  میں اپنی نشریات کو شروع کیا۔

18 مارچ سن 2010 کو ٹی آرٹی  خبر چینل نے اپنے نشریاتی زندگی کو شروع کیا تو عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی آرٹی  "ETTTÜRKİYE"چینل نے عرب ملکوں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینل بننے کا ہدف  بناتے ہوئے چار اپریل 2010کو نشریات شروع کیں۔ جسے بعد میں ٹی آر ٹی العربیہ کے نام سے منسوب کیا گیا۔

نشریات کےمعیار  میں بلند ترین درجے کی حامل ایچ ڈی نشریات پیش کرنے والا ٹی آرٹی HD چینل زیادہ تر کھیلوں، دستاویزی فلموں اور سینما فلموں کو نشر کرتا ہے۔

اگست 2010 میں نشریات کا اجرا کرنے والا ٹی آرٹی سپور قومی اور بین الاقوامی تمام تر کھیلوں کے مقابلوں اور آرگنائزیشنز کو براہ راست اور ریکارڈنگ کے ساتھ اپنے ناظرین تک پہنچاتا ہے۔

جنوری 2011 میں نشریاتی دور کا آغاز کرنے والا ٹی آرٹی  اوکل (اکیڈمی) مختلف عمر کے انسانوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ تعلیمی و ثقافتی پروگراموں  کے ساتھ خدمات فراہم کر رہا ہے۔

ٹی آرٹی آج  14 ٹیلی  ویژن چینلز، 5 قومی ، 5 علاقائی،  تین بین الاقوامی اور تین مقامی ریڈیو اسٹیشنز، trt.net.tr اور 41 زبانوں  میں  www.trtworld.com نامی ویب سائٹس ، ٹیلی ٹیکس نشریات، "ٹیلی ویژن"، "ٹی آرٹی چوُجک"، "ریڈیو ویژن" نامی جریدے  کے ذریعے بھی دنیا بھر تک
اپنی صدا کو پہنچا رہا ہے۔