ٹی وی TRT

ٹیلی ویژن


کثیر  تعداد میں قومی اور علاقائی ٹیلی ویژن چینلز کے نشریات پیش کرنے کے اس دور میں ترکی اور  دنیا بھر کو "سچی اور غیر جانبدار" خبریں نشر کرنے والا ٹی آر ٹی، تعلیم، ثقافت، دستاویزی فلمو ں، ڈراموں، کھیلوں ، موسیقی اور تفریحی نشریات  کے ذریعے اناطولیہ کے 99%  تک اور سرحد پار رسائی کرتے ہوئے  ہر عمر اور طبقے کے ناظرین   کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

ٹی آرٹی  کی نشریات  مختلف  عمر، پیشے، تعلیمی  اور ثقافتی سطح کے حامل ناظرین کو سچی، غیر جانبدار، ذی فہم  بر وقت خبریں فراہم کرنے  اور تعلیمی و ثقافتی  معلومات میں اضافے کی خدمات فراہم کرنے،  تفریحی تعلیم  اور وسیع ترین پیمانے پر قومی ثقافت کے ساتھ یکسانیت قائم کا مقصد رکھتی ہیں۔

ٹی آر ٹی۔ 1 فیملی چینل: ترکی  میں سب سے زیادہ مقبول  ٹیلی ویژن چینل ٹی آرٹی ۔ 1  ؛ تعلیم، ثقافت، ڈرامہ، موسیقی، تفریح، کھیل اور خبروں پر مبنی پروگراموں   کی بدولت  ترکی بھر کے ناظرین کی دلچسپی حا مرکز ہے۔ یہ چینل ترکی کے  99.9%رقبے پر  اور

بذریعہ انٹر نیٹ دنیا بھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹی آرٹی ۔ ورلڈ  مکمل طور پر انگریزی  زبان میں  پوری دنیا میں اپنی نشریات پیش کرتا ہے۔ ٹی آر ٹی ۔ورلڈبہادرانہ  اور انسانی   موضوع پر مبنی خبروں کی مفاہمت کے ساتھ خدمات فراہم کرتا ہے۔

ٹی آرٹی ۔ خبر  :  تازہ خبروں، سیاست، تجزیوں، مناظروں، کھیلوں، دستاویزی فلموں، ثقافت اور فنون   پر مبنی نشریات  کو ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کے تجربات کے ساتھ  اپنے ناظرین تک پہنچاتا  ہے۔ درست اور غیر جانبدار  کے اصول پر کاربند ٹی آرٹی۔ خبر،   زندگی کے  ہر رنگ کو اسکرین پر پیش کرتا ہے۔ آپ بھی سچی خبروں سے آگاہی کے لیے اس چینل کو ٹیون کریں۔  خبروں کا چینل ٹی آرٹی ۔خبر   دنیا کے ہر گوشے گوشے میں  آپ کے سنگ، آپ کے ساتھ۔۔۔

ٹی آرٹی سپورٹس:  اگست 2010 میں اپنی نشریات کا آغاز کرنے والا ٹی آرٹی سپورٹس ، قومی اور بین الاقوامی تمام تر  کھیلوں کے مقابلوں اور سرگرمیوں کو براہ راست اور ریکارڈنگ کے ساتھ نشر کرتا ہے تو یہ کھیلوں کے ہر شعبے کی کوریج  کرتا ہے۔

ٹی آرٹی۔ آواز:  مارچ  2009 میں اپنی نشریات  کا آغاز کرنے والا یہ چینل، ازبیکستان، کرغزستان، ترکمانستان، آذربائیجان، بوسنیاہرزیگوینا، البانیہ اور ترکی سمیت 8  ملکوں سے اور ان  ملکوں کی8 زبانوں میں، مشرق بعید سے لیکر خطہ بلقان تک پھیلے ہوئے  جغرافیہ میں مقیم ترک برادری   کے حوالے سے نشریات  پیش کرتا ہے اور ترکی اور دیگر ترک جمہورتوں کے درمیان لسان و افکار کا اتحاد قائم  کرتا ہے۔ کئی  ترک   بولیوں  میں ایک جیسے مفہوم کا حامل ٹی آرٹی ۔ آواز ،  ترک جمہورتوں کی مشترکہ  صدا کے طور پر  مشرق وُسطی  سے قفقاز تک  کے 27 ملکوں اور 13 خود مختار جمہورتوں   کی تقریباً 250ملین نفوس  تک اپنی  نشریات  پہنچاتا ہے۔

ٹی آرٹی ۔کڈز :روشن خیال ترک بچوں کو کارٹون فلموں  سے لیکر موسیقی تک ، خبروں سے لیکر  کھیلوں تک کے شعبوں میں تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے والا یہ چینل جسمانی، ذہنی، روحانی اور اخلاقی  لحاظ سے  صحت مند نسلوں کی تربیت    میں خدمات فراہم کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔  کائناتی تعلیم ِ اطفال کے معیار،  جدید  اور ذمہ دار نشریات کی مفاہمت کے ساتھ بچوں کی نشو و نما  میں معاونت اور رہنمائی کے اصولوں  پر کاربند  ٹی آرٹیچوجُک (کڈز)، ترک زبان و ثقافت کو صحیح طریقے سے متعارف کرانے، بچوں کے  تفریح کے ساتھ ساتھ تربیت   پانے کا مقصد رکھتا ہے۔

ٹی آرٹیڈیکومینٹری: یہ چینل انگریزی، جرمن، فرانسیسی، رُوسی اور ترکی زبان  میں   ترکی   کو  دنیا بھر میں متعارف کرانے  کے  زیر مقصد، تاریخ، سوسائٹی، فطرت، ماحول، کھیل، فن و ثقافت  اور سائنس وٹیکنالوجی  کے شعبہ جات میں دستاویزیفلمیں  نشر کرتا ہے۔  ماضی  کو مستقبل  تک   پہنچانے  والے  اور قدرتی مناظر کی  منظر کشی کرنے والے اس چینل  نے اپنی نشریات کا آغاز 17 اکتوبر سن2009 میں کیا تھا۔

ٹی آرٹی۔ میوزک:  ترکی اور عالمی موسیقی شائقین تک پہنچانے والے اس چینل پر  کوئز شوز، موسیقی کی دستاویزیفلمیں، کنسرٹس، نسل در نسل پروگرام، ٹاپ ۔ 10 اور براہ راست پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔ 16 نومبر سن 2009 کو  نشریات  شروع کرنے والا یہ چینل زیادہ تر  ترک لوک اور کلاسیکی موسیقی  اور  مقامی و غیر ملکی موسیقی سے منتخب  نغموں سے ناظرین کو محظوظ کراتا ہے۔

ٹی آرٹی ۔ العربیہ:  ترکی  کے عالمی اور بالخصوص علاقائی ملکوں کے ساتھ باہمی تعلقات میں مثبت خدمات فراہم کرنے کے زیر مقصد  ٹی آرٹیالعربیہ  نے ترکی اور عالم ِ عرب کی مشترکہ زبان ، مشترکہ اسکرین، مشترکہ احساس بننے  کے زیر مقصد ہر عمر کے طبقے   کے لیے موزوں،  اطفال، نوجوانوں، خواتین، صحت، اقتصادیات، ڈرامہ، ڈیکومینٹری، سپورٹس، موسیقی، خبروں، فن و ثقافت، دین و اخلاق اور تفریح  پر مبنی پروگراموں کے ساتھ اپریل 2010 میں اپنی نشریات  کو شروع کیا۔  یہ چینل عربی زبان بولنے والے 22 عرب ممالک اور عربی زبان بولنے والوں کے لیے  نشریات  پیش کرتے ہوئے350 ملین نفوس کے حامل  عرب ملکوں اور ترکی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کا ہدف رکھتا ہے۔

ٹی آرٹی ترک :  یہ چینل زیادہ تر کی زبان  میں نشریات پیش  کرتا ہے، جو کہ ترکی اور ترکوں کو متعارف کرانے والے پروگراموں ، خبروں، فنونی و ثقافتی نشریات کے ساتھ بیرون ملک مقیم ترک شہریوں اور ہم نسلوں کے  ترکی اور ترک ثقافت سے روابط، ان کو درپیش  مسائل کے حل اور ان کی  خوشی و غمی میں  برابر  کا شریک ہے۔ چاہے آپ دنیا میں جہاں بھی ہوں۔

ٹی آرٹی۔ کُردی:  ٹی آرٹی عالمی کُردی نشریات پیش کرنے والے  اس چینل کی بدولت عالمی و علاقائی مملکتوں کے ساتھ باہمی تعلقات  کے فروغ میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ہمارے ملک  کے اتحاد و یکجہتی کا مقصد رکھنے والے اس   چینل نے  جدید بنیادوں پر ہر عمر اور طبقے کے ناظرین کے  لیے  اپنی نشریات کا آغاز جنوری ، 2009 میں کیا تھا۔

ٹی آرٹی ۔ اکیڈمی : جنوری 2011 میں نشریاتی دور کو شروع کرنا والا ٹی آرٹی  اوکل (اکیڈمی) انادولو  یونیورسٹی   کی طرف سے تیار کردہ نصابی پروگراموں  اور تعلیمی و ثقافتی پروگراموں سمیت  ترکی ٹیلی ویژنکارپوریشن  کی  پروڈکشنز،  قلیل دورانیہ کے سپوٹس  اور نوجوانوں  سے متعلق مختلف پروگراموں کو  نشر کرتا ہے۔

ٹی آرٹی3 : پارلیمنٹ سے نشریات  پیش  کرنے والا TBMM TV اور ٹی آرٹی سپور  چینل بذریعہ  ٹی آرٹی3   چینل  باری باری اپنی نشریات کا اجرا کرتے ہیں۔