آذربائیجان نے قاراباع میں آپریشن شروع کر دیا

قاراباع میں قانونی ساخت کی تعمیرِ نو کے لئے دہشت گردی کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے: آذربائیجان وزارت دفاع

2039407
آذربائیجان نے قاراباع میں آپریشن شروع کر دیا

آذربائیجان وزارت دفاع نے قاراباع میں قانونی ساخت کی تعمیرِ نو کے لئے دہشت گردی کے خلاف  آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ چند مہینوں سے آذربائیجان کے علاقے قاراباع میں آرمینی مسلح فورسز نے آذربائیجان مسلح افواج کی چوکیوں پر منّظم شکل میں فائرنگ کرنے، علاقے میں بارودی سرنگیں بچھانے اور مورچے بنانے کی کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں جو علاقائی تناو میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینی فوج ،فوجیوں، بکتر بند گاڑیوں، توپوں اور دیگر عسکری سامان کے ساتھ اپنے مورچوں کو مضبوط بنا رہی ہے۔ آرمینی فوج نے امدادی یونٹیں تشکیل دی ہیں، آذربائیان فوج  کے خلاف خفیہ کاروائیوں کو بڑھا دیا اور بارودی سرنگوں سے پاک کی گئی اراضی میں دوبارہ سے بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 نومبر 2020 کو طے پانے والے سہ فریقی اعلامیے کی شرائط کے برعکس آرمینی مسلح افواج کا  آذربائیجان کے علاقے قاراباع میں موجودگی برقرار رکھنا علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ "سہ فریقی اعلامیے کی شرائط کو نافذالعمل کرنے، قاراباع  کے اقتصادی علاقے میں بڑے پیمانے کے آپریشنوں کا سدّباب کرنے، آرمینی مسلح افواج  کے اسلحہ پھینک کر  ہماری زمین سے نکلنے، عسکری انفراسٹرکچر  کو ناکار بنانے، قبضے سے چھڑائی گئی زمین پر واپس آنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجمہوریہ  آذربائیجان کی آئینی ساخت کی تعمیرِ نو کے لئے اینٹی ٹیرر آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔

آپریشن  میں شہریوں کو نقصان پہنچائے بغیر صرف جائز فوجی اہداف کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ روس امن فورس کمانڈ آفس اور ترکیہ۔روس مشترکہ مانیٹرنگ مرکز انتظامیہ کو آپریشن کے لئے اختیار کردہ تدابیر سے آگاہ کر دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں