آذربائیجان: ایک اور بارودی سرنگ پھٹ گئی، 4 پولیس اہلکار شہید

باردوی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 2 شہریوں کی ہلاکت کے بعد جائے وقوعہ کی طرف جاتی پولیس گاڑی کے بھی بارودی سرنگ  سے ٹکرا، 4 پولیس اہلکار شہید

2039329
آذربائیجان: ایک اور بارودی سرنگ پھٹ گئی، 4 پولیس اہلکار شہید

آذربائیجان کے علاقے قاراباع میں غیر قانونی آرمینی فورسز کی بچھائی ہوئی باردوی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 2 آذربائیجانی شہریوں کی ہلاکت کے بعد جائے وقوعہ کی طرف جاتی پولیس گاڑی کے بھی بارودی سرنگ  سے ٹکرانے  کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

آذربائیجان اٹارنی دفتر، وزارت داخلہ اور سرکاری سکیورٹی سروس کے جاری کردہ مشترکہ  بیان کے مطابق ضلع ہوجاونت کی احمد بے لی۔فضولی۔شوشا موٹر وے پر، آذرآٹو یول ایجنسی  کا ٹرک گزرنے کے دوران، اینٹی ٹینک باردوی سرنگ پھٹ گئی۔

بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار آذرآٹویول ایجنسی کے 2 ملازمین ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ کی طرف جاتی پولیس گاڑی  بھی ایک اور بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی آرمینی فورسز کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

دہشت گردانہ واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں