آرمینی مسلح قوتیں ہتھیار ڈال دیں،آپریشن بند کر دیں گے: الہام علی ایف

آذربائیجان کے صدر الہام  علی ایف نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  سے بات چیت میں کہا ہے کہ اگر آرمینی  مسلح قوتیں ہتھیار ڈال دیں  تو ہم انسداد دہشتگردی آپریشن بند کر دیں گے

2039763
آرمینی مسلح قوتیں ہتھیار ڈال دیں،آپریشن بند کر دیں گے: الہام علی ایف

 آذربائیجان کے صدر الہام  علی ایف نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  سے بات چیت میں کہا ہے کہ اگر آرمینی  مسلح قوتیں ہتھیار ڈال دیں  تو ہم انسداد دہشتگردی آپریشن بند کر دیں گے۔

 علی ایف اور بلنکن نے ٹیلی فون بات چیت میں  قارا باغ میں آذربائیجانی فوج  کے شروع کردہ انسداد دہشتگردی آپریشن پر غور کیا ۔

 علی ایف نے  بلنکن کو بتایا کہ  ہم نے قاراباغ میں آرمینی مسلح قوتوں  کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی  کو  روکنے کے لیے انسداد دہشتگردی آپریشن شروع کیا ہے ،ہماری فوج نے  سول آبادیوں اور بنیادی ڈھانچے کے بجائے صرف  عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

 علی ایف نے امریکی  وزیر خارجہ  پر واضح کیا کہ قارا باغ کے علاقے میں موجود آرمینی نمائندوں کو ہم نے بارہا مذاکرات کی دعوت دی مگر انہوں نے اسے مسترد کیا تھا، ہم انسداد دہشتگردی  آپریشن کو صرف اسی وقت روکیں گے جب  آرمینی مسلح قوتیں ہتھیار ڈال دیں ۔

 

 



متعللقہ خبریں