قارا باغ کی آرمینی عوام جلد ہی بہتر تبدیلی دیکھے گی: علی ایف

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے  قارا باغ میں حاکمیت کی دوبارہ بحالی کا اعلان کرتےہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ قارا باغ  کی  آرمینی آبادی جلد ہی ایک  بہتر تبدیلی دیکھے گی

2040398
قارا باغ  کی آرمینی عوام جلد ہی بہتر تبدیلی  دیکھے گی: علی ایف

 آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے  قارا باغ میں حاکمیت کی دوبارہ بحالی کا اعلان کرتےہوئے یقین ظاہر کیا ہے کہ قارا باغ  کی  آرمینی آبادی جلد ہی ایک  بہتر تبدیلی دیکھے گی ۔

 علی ایف نے  آذربائیجانی فوج کے قاراباغ میں انسداد دہشتگردی آپریشن اور جنگ بندی کے بعد  گزشتہ روز قوم سے خطاب کیا ۔

 علی ایف نے بتایا کہ آرمینی فوج کی طرف سے قارا باغ میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے  قارا باغ جنگ سے اب تک تین سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، لاچین کے  سرحدی علاقے تک آرمینیا نے بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں، ہماری فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا ہے، تدابیر لی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو سزا بھی مل چکی ہے اور آذربائیجان  نے اپنی حاکمیت ایک بار پھر قائم کر لی ہے ۔

علی ایف نے بتایا کہ  ہماری  فوج نے  آپریشن سے قبل قارا باغ کی آرمینی آبادی کی حفاظت کا خصوصی خیال رکھا تھا جس میں ہمیں کامیابی بھی ملی ہے،آرمینی  فوج کے ہتھیار پھینکنے اورہمارے علاقے سے بے دخلی کی شرائط ماننے کے بعد ہی ہم نے جنگ بندی بحال کی تھی ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  قا راباغ کے آرمینی عوام کے تمام تعلیمی،ثقافتی،دینی اور بلدیاتی انتخابات جیسے حقوق کا تحفظ ہماری ذمے داری ہے،آذربائیجان میں دینی و قومی امتیاز کی کوئی جگہ نہ تھی اور نہ رہے گی ۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں