آذربائیجان: ہم، آرمینیا کو ایک دفعہ پھر عادل اور پائیدار امن کی پیشکش کرتے ہیں

آذربائیجان اپنے جائز مفادات کے لئے دو طرفہ احترام کی بنیادوں پر اور موئثر گفت و شنید اور مذاکرات کے لئے تیار ہے: وزیر خارجہ جیہون بائراموف

2040835
آذربائیجان: ہم، آرمینیا کو ایک دفعہ پھر عادل اور پائیدار امن کی پیشکش کرتے ہیں

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف نے کہا ہے کہ "ہم، آرمینیا کو ایک دفعہ پھر عادل اور پائیدار امن کی پیشکش کرتے ہیں"۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے دائمی اراکین  میں سے فرانس کی طلب پر مسئلہ قارا باغ کے حالات پر غور کے لئے کونسل کی  خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ بائراموف نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے انسدادِ دہشت گردی آپریشن اپنی زمین پر کیا ہے اور یہ آپریشن بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے عین مطابق تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن ختم ہو گیا  ہے اور قارا باغ  کے آرمینیوں کا مقامی ربط و ضبط مرحلہ شروع ہو گیا  ہے۔ اس سلسلے میں آذربائیجان کے حکام اور آرمینی آبادی کے نمائندوں  نے یولاخ میں ملاقات کی ہے۔

بائراموف نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن محدود دورانیے اور پیمانے پر کیا گیا ہے اور آپریشن میں صرف آذربائیجان کی زمین پر موجود غیر قانونی مسلح   فورسز کو ہدف بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "آذربائیجان اپنے جائز مفادات  کے لئے دو طرفہ احترام کی بنیادوں پر اور موئثر گفت و شنید اور مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ ہم آرمینیا کو ایک دفعہ پھر عادل اور پائیدار امن کی پیشکش کرتے ہیں"۔

بائراموف نے کہا ہے کہ قارا باغ کے آرمینی ، ہمارے امن  و امان کے ماحول میں باہم مِل جُل کر رہنے کے، ماڈل کا ایک حصّہ ہیں۔ آذربائیجان کی فوج نے  آئینی ساخت کی تعمیرِ نو کے لئے 19 ستمبر کو قارا باغ میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن شروع کیا تھا۔ آپریشن 24 گھنٹے جاری رہا اور اس کے نتیجے میں آرمینی مسلح افواج نے اسلحہ پھینک دیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے نائب سفیر براق آقچا پنار نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترکیہ، آذربائیجان کے حکام اور قارا باغ آرمینی آبادی کے نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔امید ہے کہ مذاکرات موئثر شکل میں جاری رہیں گے"۔

آقچا پنار نے کہا ہے کہ "ہم آرمینیا سے توقع رکھتے ہیں کہ خاص طور پر زنگہ زور راہداری کھولنے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام وعدوں کو پورا کیا جائے  گا"۔



متعللقہ خبریں