"شوشہ شہر" عالم اسلام کا ثقافتی صدر مقام قرار دیا گیا ہے

آذربائیجانی امور ثقافت کے مطابق، قاراباغ کے علامتی شہر شوشہ کو سال 2024  میں اسلامی دنیا کا ثقافتی صدر مقام منتخب کیا گیا ہے

2041897
"شوشہ شہر" عالم اسلام کا ثقافتی صدر مقام قرار دیا گیا ہے

 آذربائیجانی امور ثقافت کے مطابق، قاراباغ کے علامتی شہر شوشہ کو سال 2024  میں اسلامی دنیا کا ثقافتی صدر مقام منتخب کیا گیا ہے۔

 وزارت کا کہنا ہے کہ  وزیر ثقافت عادل کریملی نے دوحا میں منعقدہ اسلامی  دنیا کے وزرائے ثقافت کے بارہویں اجلاس میں شرکت کی جس میں عالم اسلام کے ثقافتی صدر مقام کے لیے شوشہ کا نام تجویز کیا گیا ۔

وزیر نے بتایا کہ اس تجویز پر گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوشہ کو سال 2024  کے لیے  علام اسلام کا ثقافتی صدر مقام منتخب کیا گیا ہے۔

 شوشہ کو اس سال ترک دنیا کا ثقافتی صدر مقام قرار دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں