قاراباغ کے علاقے میں شدید دھماکہ،متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

آذربائیجانی علاقے قارا باغ میں خان قندی ۔عسکران   نامی شاہراہ کے قریبپٹرول کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے

2042176
قاراباغ کے علاقے میں شدید دھماکہ،متعدد ہلاکتوں کی اطلاع

 آذربائیجانی علاقے قارا باخ میں خان قندی ۔عسکران   نامی شاہراہ کے قریب پٹرول کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

 آرمینی سرکاری خبر ایجنسی آرمین پریس کے مطابق، گزشتہ شام خان قندی  کے قریب ایک شا ہراہ کےکنارے واقع پٹرول کے گودام میں دھماکہ ہوا۔

 قارا باغ میں موجود آرمینی باشندوں  نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گودام میں آگ لگ گئی جس میں متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کا اندیشہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آذربائیجان نے کل کاراباخ کے علاقے میں پٹرول ڈپو دھماکے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے کے بعد علاقے کے لوگوں کی مدد کے لیے تمام وسائل کو متحرک  کر دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں، آذربائیجان کے صدارتی مشیر حکمت حاجیوف نے کہا کہ آذربائیجان نے واقعے سے متاثرہ علاقے کے آرمینیائی لوگوں کی مدد کے لیے اپنے تمام وسائل کو متحرک کیا ہے جبکہ  اگدام، صابر آباد اور ساتلی اسپتالوں میں طبی ارکان کا  مزید تقویت اضافہ کیا گیا ہے

حاجی ایف نے بتایا کہ  درکار ادویات اور طبی سامان کے علاوہ، علاقے کو خوراک کی امداد بھی فراہم کی گئی، اور اس بات پر زور دیا کہ یہ امداد آج اور آنے والے دنوں میں جاری رہے گی

 آرمین پریس  کا بتانا ہے کہ ہسپتال لے جانے والے 7 زخمیوں کو بچایا نہیں جا سکا، 13 نامعلوم لاشوں کو اسپتال کے مردہ خانے میں لے جایا گیا جبکہ تقریباً 290 افراد جھلسنے کے باعث داخل ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔

25 ستمبر کو یہ اطلاع ملی تھی کہ آذربائیجان کے علاقے کاراباخ میں خان قندی -عسکیران شاہراہ  کے قریب ایک پٹرول  ڈپو میں ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں