امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں حالیہ سالوں  کی شدید ترین خشک سالی اور جنگل کی آگ

درجہ حرارت میں اچانک شدت آنے سے ریاست کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے  کے واقعات پیش آ رہے ہیں جو علاقوں میں آبادی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں

516749
امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں حالیہ سالوں  کی شدید ترین خشک سالی اور جنگل کی آگ

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں حالیہ سالوں  کی شدید ترین خشک سالی جاری ہے۔

درجہ حرارت میں اچانک شدت آنے سے ریاست کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے  کے واقعات پیش آ رہے ہیں جو علاقوں میں آبادی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

ہفتے کے آخر میں ڈاورٹ اور آزوسا  شہروں کے جوار میں سان گیبریل  پہاڑوں سے شروع ہونے والی اور تیزی سے آبادی کی طرف بڑھنے والی آگ نے 2 ہزار ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

لاس اینجلس  نیشنل فوریسٹ میں لگی آگ کی وجہ سے بھی 858   گھروں کو خالی کر لیا گیا ہے۔

سان ڈیاگو کے جنوب مشرق  میں میکسیکو کی سرحد کے قریب پیٹریرو  کے علاقے میں بھی آگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تین روز سے جاری آگ   نے 2 ہزار 500 ہیکٹر  اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس وقت تک 13 گھر آگ کی وجہ سے ناقابل استعمال حالت میں آ گئے ہیں اور ایک ہزار کے قریب گھروں کو آگ کے خطرے کی وجہ سے خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سان ڈیاگو میں جاری  آگ پر ابھی تک صرف 15 فیصد  کی شرح سے کنٹرول پایا جا سکا  ہے۔



متعللقہ خبریں