امریکہ نے" اوپن اسکائیز ٹریٹی" سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

امریکی امور خارجہ کے نائب ترجمان کیل براون نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپن اسکائیز ٹریٹی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے

1532463
امریکہ نے" اوپن اسکائیز ٹریٹی" سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

امریکہ ایک اور عالمی معاہدے سے دستبردار ہوگیا ہے۔ 

امریکی امور خارجہ کے نائب ترجمان کیل براون نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپن اسکائیز ٹریٹی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت مختلف ممالک ایک دوسرے کی افواج کا مشاہدہ کر سکتے تھے۔ 

امریکی حکومت نے روس پر الزام لگایا کہ وہ معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا جس کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب  روس نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے امریکی الزامات کی تردید کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ماسکو نے اس دستاویز پر عمل کرنا شروع کیا تو علیحدگی کا فیصلہ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے کہا کہ تھا کہ اگر روس بائیس نومبر سے قبل امریکہ کی طرف سے پیش کردہ شرائط کو پورا نہیں کرتا ہے تو امریکہ مذکورہ معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔

اوپن اسکائی معاہدے میں34 ممالک شامل ہیں اور اس پر 28 سال پہلے دستخط ہوئے تھے۔ فرانس، جرمنی، بیلجیئم، اسپین، فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، چیک جمہوریہ،ترکی اور سویڈن بھی اس معاہدے کا حصہ ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں