چین سعودی عرب سے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدرِ چین

بق نائب وزیر خارجہ ولید الحریجی نے وزارت کی عمارت میں ریاض میں چین کے سفیر چن ویکینگ سے ملاقات کی

1876291
چین سعودی عرب سے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدرِ چین

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو چینی صدر شی جن پنگ کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کےٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق نائب وزیر خارجہ ولید الحریجی نے وزارت کی عمارت میں ریاض میں چین کے سفیر چن ویکینگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر چن نے شاہ سلمان کے نام  صدر شی جن پنگ کا تحریری پیغام نائب وزیر ہوریجی کے سپردکیا۔

اپنے پیغام میں شی نے کہا ہے کہ انہوں نے   دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور ٹھوس تعلقات اور مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر ان تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پیغام میں ریاض کی میزبانی میں ایکسپو 2030 کے لیے سعودی عرب کی درخواست  پر چین کی  حمایت کی بھی اطلا ع  دی گئی ہے۔

یہ پیش رفت اگست میں برطانوی اخبار گارڈین کی اس خبر کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کا دورہ  کر سکتے ہیں ۔ تا ہم  اس  خبر کی بیجنگ یا ریاض نے تصدیق نہیں کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں