برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی

ریاست میں جہاں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 1,815 افراد بے گھر ہوگئے

1951157
برازیل میں  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50  ہو گئی

برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

ساؤ پالو کے ریاستی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 فروری سے ملک میں موثر سیلاب کی تباہ کاریوں میں اموات کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں جہاں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 1,815 افراد بے گھر ہوگئے اور 30 ​​سے ​​زائد لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں