برکینا فاسو نے 'جون افریق' ممنوع کر دیا: فرانسیسی جریدہ ملک میں افراتفری پھیلا رہا ہے

برکینا فاسو حکومت نے فرانسیسی جریدے 'جون افریق' کی تقسیم اور انٹر نیٹ سائٹ تا حکمِ ثانی ممنوع کر دی

2042173
برکینا فاسو نے 'جون افریق' ممنوع کر دیا: فرانسیسی جریدہ ملک میں افراتفری پھیلا رہا ہے

برکینا فاسو حکومت نے ملک میں، افریقہ سے متعلق مواد پر مبنی، فرانسیسی جریدے 'جون افریق' کی تقسیم اور انٹر نیٹ سائٹ  کو تا حکمِ ثانی ممنوع کر دیا ہے۔

حکومت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 25 ستمبر سے ملک میں جریدے کی تقسیم روک دی گئی ہے۔ اسی طرح انٹر نیٹ سائٹ سے بھی جریدے تک رسائی بین کر دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ممانعت کی وجہ گذشتہ ہفتے اور کل شائع ہونے والے 2 کالم ہیں۔

بیان میں مذکورہ جریدے کو ملک میں افراتفری پھیلانے کا قصوروار ٹھہرایا گیا اور  کہا گیا ہے کہ "برکینا فاسو میں فوج کی صفوں میں کشیدگی" اور "برکینا فاسو کی بیرکوں میں تناو بڑھ رہا ہے" کے عنوان سے شائع کئے گئے کالم قائرین کے ذہن کو غلط سمت کی طرف مائل کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ برکینا فاسو کی عسکری حکومت نے جون میں فرانسیسی ٹیلی ویژن چینل 'ایل سی آئی' کی نشریات بھی تین ماہ کے لئے روک دی تھیں۔ اپریل میں روزنامہ  لبریشن اور روزنامہ  لے موندے کے رپورٹروں کو ملک بدر کر دیا گیا، مارچ میں 'فرانس24' کی نشریات اور دسمبر میں فرانس ریڈیو 'آر ایف آئی' کی نشریات ممنوع کر دی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں