امریکہ: جنگی طیارہ رن وے سے اُتر کے خلیج میں جا گرا

ریاست ہوائی کی فوجی بیس پر جنگی طیارہ رن وے سے اُتر کر قریبی خلیج میں جا گرا، حادثے میں 9 افراد زخمی

2066940
امریکہ: جنگی طیارہ رن وے سے اُتر کے خلیج میں جا گرا

امریکہ میں ریاست ہوائی کی فوجی بیس پر جنگی طیارہ رن وے سے اُتر کر قریبی خلیج میں جا گرا جس کے نتیجے میں  9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہولونونو محکمہ فائر بریگیڈ  کے ترجمان' میلکم کے۔ میڈرانو 'نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمیں، مقامی وقت کے مطابق، دن 2 بجے ہوائی  کی بحری بیس پر ایک عسکری طیارے کے کینیہو خلیج میں گرنے کی اطلاع مِلی ہے۔

فوجی حکام نے کہا ہے کہ P-8A جنگی طیارے کی رن وے سے اُترنے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔

کوسٹ گارڈ کمانڈ آفس کے مطابق  حادثے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے حدّ نگاہ محدود ہو گئی تھی۔



متعللقہ خبریں