آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ
ویسٹرن آسٹریلیا کی ایمرجنسی ڈیکلریشن ویب سائٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے ریاست کے دارالحکومت پرتھ اور مختلف علاقوں کے لیے بش فائر الرٹ جاری کر دی
آسٹریلیا کی ریاست مغربی آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والی جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا اور شدید گرمی جاری رہنے کے بعد ریاست میں فائر الارم جاری کردیا گیا۔
ویسٹرن آسٹریلیا کی ایمرجنسی ڈیکلریشن ویب سائٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے ریاست کے دارالحکومت پرتھ اور مختلف علاقوں کے لیے بش فائر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
فائر حکام کا کہنا ہے کہ سوان اور وینیرو کے شہروں میں بینکسیا گروو، جنڈابوپ، ماریگینی اپ، میلیلیوکا اور وینیرو کے علاقوں میں آگ کا خطرہ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ اگر انخلاء کا راستہ کھلا ہے تو پنجر روڈ کے مغرب میں لوگوں کو جلد از جلد اپنے گھروں سے انخلاء شروع کردینا چاہیے اور سڑک کے مشرق میں لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ محفوظ مقامات پر پناہ لے لیں۔
متعللقہ خبریں
دنیا بھر میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف سخت مداخلت کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا