نائجیریا، ریاست پلاٹو میں چرواہوں اور کسانوں کے درمیان تصادم، 30 افراد لقمہ اجل

پلاٹو کے  گورنر کالیب متفوانگ نے منگل کو جھڑپوں کے باعث منگو کے علاقے میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کیا

2093943
نائجیریا، ریاست پلاٹو میں  چرواہوں اور کسانوں کے درمیان تصادم، 30 افراد لقمہ اجل

نائیجیریا کی  ریاست  پلاٹو میں 2 دن تک چرواہوں اور کسانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 30 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

منگل کو صوبے کے علاقے منگو میں دو گروہوں میں تصادم ہوا۔

ان جھڑپوں میں اب تک کم از کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے ہیں۔

جھڑپوں کے دوران کئی گھروں اور عبادت گاہوں کو نذرِ آتش کردیا گیا  اور درجنوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

نائیجیرین ریڈ کراس منگو کے علاقائی  صدر نور الدین حسینی ماگاجی نے بتایا کہ تنازعات کی وجہ سے اب تک تقریباً 1500 لوگوں نے علاقے میں قائم کیمپوںمیں پناہ لی ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے دوران 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پلاٹو کے  گورنر کالیب متفوانگ نے منگل کو جھڑپوں کے باعث منگو کے علاقے میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کیا۔

باور رہے کہ ریاست میں وقتاً فوقتاً چرواہوں اور کسانوں کے درمیان مسلح حملے اور پرتشدد واقعات ہوتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں