انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ڈونی یوسریزل نے بتایا کہ تباہی میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے اور انہوں نے یہ معلومات شیئر کی ہیں کہ 7 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں

2113326
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی

انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان ڈونی یوسریزل نے بتایا کہ تباہی میں جانیں گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے اور انہوں نے یہ معلومات شیئر کی ہیں کہ 7 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

یوسریزل  نے کہا کہ بجلی کی بندش اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے بچاؤ کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔

ایجنسی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ تقریباً 80 ہزار افراد کو علاقے میں پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سماٹرا جزیرے پر آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں