ترک محکمہ مذہبی امور و اوقاف نے برکینا فاسو میں احتیاج مندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا

رضاکاروں نے  ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب  خاندانوں تک گوشت پہنچایا، اور بچوں کو غبارے، مٹھائیاں اور  تحفے تحائف دیے

1854659
ترک محکمہ مذہبی امور و اوقاف نے برکینا فاسو میں احتیاج مندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا

ترک محکمہ مذہبی امور اور ترکیہ   مذہبی اوقاف کے زیر اہتمام     ایک پروگرام   کے تحت  برکینا فاسو کے سوا لاکھ کنبوں میں  قربانی  کا گوشت  تقسیم کیا  گیا ہے۔

ترکیہ   مذہبی اوقاف اور رضاکاروں نے  "قربانی کا گوشت بانٹو، بھائی کے قریب آو" مرکزی   خیال  کے ساتھ   منعقدہ اجتماعی قربانیوں کے پروگرام کے    دائرہ عمل میں  برکینا فاسو  کے دارالحکومت واگا دوگو  اور  بوبو  دیولوسو، تینکو دوگو، لیو، بتو،  یاتنگا شہروں میں  3 ہزار 50  بڑے  جانوروں کی قربانی کی۔

قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے والے رضاکاروں نے  ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب  خاندانوں تک گوشت پہنچایا، اور بچوں کو غبارے، مٹھائیاں اور  تحفے تحائف دیے۔

 



متعللقہ خبریں