سعودی عرب کی تاریخ کے پہلے اوپیرا نے کام شروع کر دیا

ملکی تاریخ  کے پہلے اوپیرا کھیل کی نمائش دارالحکومت ریاض میں کی گئی

2133041
سعودی عرب کی تاریخ کے پہلے اوپیرا نے کام شروع کر دیا

سعودی عرب میں پہلے اوپیرا نے فنّی و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

ملکی تاریخ  کے پہلے اوپیرا کھیل کی نمائش دارالحکومت ریاض میں کی گئی۔

"زرقا الیمامہ" نامی کھیل شاہ فہد ثقافتی مرکز میں نمائش کیا گیا۔ کھیل میں  نزولِ اسلام  سے پہلے کے عرب  کو دِکھایا گیا ہے۔ کھیل میں  اس دور کے ایک قبیلے کی سردار کی کہانی بیان کی گئی ہے جو مستقبل کا حال جاننے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

کھیل کے عربی ڈائیلاگ سعودی شاعر صالح زمانان نے لکھے ہیں اور موسیقی آسٹریلوی دھن نواز 'لی براڈشا 'نے دی ہے۔

اوپیرا کا مرکزی کردار برطانوی فنکارہ 'ڈیم سارہ کانلے'   نے ادا کیا ہے۔

اوپیرا کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سارہ کانلے نے کہا ہے کہ انہیں عربی گیت گانے کے معاملے میں تردّد کا سامنا تھا لہٰذا انہوں نے کئی مہینے تک محنت کی  اور  عربی زبان سیکھی۔

اوپیرا کی 9 فنکاروں پر مشتمل ٹیم میں سے 3  کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔



متعللقہ خبریں