بھارت: ریل اورمسافر گاڑی میں تصادم درجنوں ہلاک و زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک رل گاڑی پلیٹ فارم پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے

74643
بھارت:  ریل اورمسافر گاڑی میں تصادم درجنوں ہلاک و زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے قریب دہلی سے گورکھپور جانے والی گورکھ دھم ایکسپریس پلیٹ فارم پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے ریل گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔
اس حادثے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں