انڈونیشیا: سانگیانگ آپی دوبارہ متحرک

آتش فشانی دہانے سے نکلنے والی راکھ کی وجہ سے زیادہ تر رہائشیوں کو دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے

80174
انڈونیشیا: سانگیانگ آپی دوبارہ متحرک

انڈونیشیا میں سانگیانگ آپی آتش فشاں نے لاوا اور راکھ اُگلنا شروع کر دی ہے۔
سانگیانگ آپی کے وقوع کا علاقہ سمباوا جزیرہ راکھ سے بھر گیا ہے اور اس راکھ کے انسانی صحت کے لئے مضر ہونے کی وجہ سے علاقے سے عوام کی اکثریت کو دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔
جبکہ ابھی تک علاقے میں موجود افراد ماسک پہننے پر مجبور ہیں۔
آتش فشانی راکھ کے آسٹریلیا تک پہنچنے پر ملک کے شمال میں فضائی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ سانگیانگ آپی سن 1911 سے لے کر اب تک وقتاً فوقتاً متحرک ہوتا رہا ہے اور اس وقت تک سب سے آخر میں پہاڑ نے 1999 میں لاوا اُگلا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں