بھارت میں ایک گردوارے میں جھڑپیں

تلواروں اور لاٹھیوں کے ساتھ ہونے والی اس جھڑپ کے دوران کئی ایک افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس جھڑپ کے دوران پچاس کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

84986
بھارت میں ایک گردوارے میں جھڑپیں

بھارت میں سکھوں کے گردوارے میں تلواروں اور لاٹھیوں سے ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا ہے۔
گولڈن ٹیمپل کے نام سے مشہور اس گُردوارے میں سکھوں کے ایک گروپ اور سیکورٹی کے افراد کے درمیان جھڑپ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
یہ جھڑپ سکھ گروپ کی جانب سے نعرہ بازی کیے جانے پر شروع ہوئی۔گروپ نے گولڈن ٹیمپل میں تیس سال قبل ہونے والے خون ریز واقعے کی مذمت کی اور آزادی کے نعرے بھی لگائے۔
تلواروں اور لاٹھیوں کے ساتھ ہونے والی اس جھڑپ کے دوران کئی ایک افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس جھڑپ کے دوران پچاس کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گولڈن ٹیمپل میں چھ جون 1984 کو اس ٹیمپل کو ترک نہ کرنے والے سکھوں اور بھارتی فوجیوں کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی تھیں ۔
ان جھڑپوں میں اُس وقت ایک ہزار سے زائد سکھ ہلاک ہوگئے تھے۔
اِس واقعے کے تھوڑے ہی عرصے بعد بھارت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کو ان کے سکھ محاظ کی جانب سے قتل کردیا گیا تھا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں