افغانستان میں عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر بموں سے حملہ

پولیس کے مطابق یہ بم حملہ ایک ہوٹل کے باہر کیا گیا جہاں عبد اللہ عبداللہ انتخابی ریلی سے خطاب کے بعد واپس روانہ ہو رہے تھے۔ بم حملے میں دو افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے

85059
افغانستان میں عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر بموں سے حملہ

افغانستان میں صدارتی انتخابات کے پہلے راونڈ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر بموں سے حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
اس حملے کے دوران عبداللہ عبداللہ محفوظ رہے ہیں تاہم ان کے محافظ کو زخم آئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ بم حملہ ایک ہوٹل کے باہر کیا گیا جہاں عبد اللہ عبداللہ انتخابی ریلی سے خطاب کے بعد واپس روانہ ہو رہے تھے۔ بم حملے میں دو افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
عبداللہ عبداللہ ٹیلی ویژن پر ایک براہ راست پروگرام میں شریک ہوئے تاکہ وہ اپنے حامیوں کو یقین دہانی کروا سکیں کہ وہ بخریت ہیں۔
کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کہ تاہم طالبان نے رواں ہفتے ہی انتخابی عمل میں رخنا ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔
صدارتی انتخابات کا دوسرا اور حتمی مرحلہ 14 جون کو ہو گا جس میں عبد اللہ عبداللہ اور اشرف غنی مد مقابل ہیں۔ کامیاب ہونے والا اُمیدوار صدر حامد کرزئی کی جگہ نظام حکومت سنبھالے گا۔
دونوں اُمیدوار ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں