چین میں چالیس سال کا شدید ترین طوفان

طوفان نے 17 لوگوں کی جانیں لے لیں اور لاکھوں کو گھر بدر کر دیا

65956
چین میں چالیس سال کا شدید ترین طوفان

رام ماسون سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کی سطح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
جنوبی چین کو اپنے زیر ِ اثر لینے والے رام ماسون سائیکلون کی بنا پر ہلاک شد گان کی تعداد 17 تک جا پہنچی ہے۔
چین میں حالیہ چالیس برسوں کے شدید ترین طوفان نے صوبہ گوانگ دونگ ، خود مختار علاقے گوانگ شی اور صوبہ حائنان میں 55 لاکھ انسانوں کو متاثر کیا ہے۔
رام ماسون طوفان سے براہ راست 26 ارب 550 ملین یوآن کا نقصان پہنچا ہے۔
اس دوران 37 ہزار مکانات منہدم ہو گئے ہیں تو 5 لاکھ ہیکڑ کے قریب زرعی اراضی تباہ ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں