جنونی یہودیوں نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

لقدس  اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق جنونی یہودی آباد کار صبح کے اوقات میں گروپوں کی شکل میں صحن اقصیٰ میں داخل ہوئے اور وہاں اشتعال انگیز  نعرے بازی کی

1980298
جنونی یہودیوں نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

اسرائیلی فوج کی حفاظت میں درجنوں جنونی یہودیوں نے مقبوضہ مشرقی القدس  میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا ہے۔

القدس  اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق جنونی یہودی آباد کار صبح کے اوقات میں گروپوں کی شکل میں صحن اقصیٰ میں داخل ہوئے اور وہاں اشتعال انگیز  نعرے بازی کی۔

چھاپے کے دوران آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے مشرقی حصے میں مذہبی رسومات ادا کرنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی پولیس نے آباد کاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے  مسجد اقصیٰ  کے  داخلی دروازوں پر اور اندر اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔

جنونی یہودیوں نے کل اسرائیل کے "یوم آزادی" کی وجہ سے اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

26 اکتوبر 1994 کو اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مطابق مسجد اقصیٰ؛ اردنی وقف  القدس  اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام ہے، جو اسلامی امور اور تقدس کی وزارت سے وابستہ ہے۔

تاہم، یہودی آباد کار اکثر انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں اقصیٰ پر چھاپے مارتے ہیں۔



متعللقہ خبریں