دریائے ہلمند کا تنازعہ،ایرانی ماہرین افغانستان میں

فارس خبر ایجنسی کے مطابق، افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی نمائندہ حسن کاظمی کمی نے اس حوالے سے بتایا کہ  ایرانی ماہرین نے دریائے ہلمند کا مشاہدہ کیا ہے

2024137
دریائے ہلمند کا تنازعہ،ایرانی ماہرین افغانستان میں

 ایران اور افغانستان  کے درمیان  متنازعہ پانی کی تقسیم کے  معاملے میں افغانستان میں دریائے ہلمند کا مشاہدہ ایرانی ماہرین کی طرف سے کیا گیا ۔

 فارس خبر ایجنسی کے مطابق، افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی نمائندہ حسن کاظمی کمی نے اس حوالے سے بتایا کہ  ایرانی ماہرین نے دریائے ہلمند کا مشاہدہ کیا ہے۔

 ایرانی حکام  کا کہنا ہے کہ ماہرین فی الوقت کابل میں ہیں  جہاں وہ  پانی سے متعلق تجزیاتی رپورٹ کی تیاری میں ہیں۔

 دریائے ہلمند افغان صوبہ بامیان میں کوہ ہندو کش  سے نکلتے ہوئے گیارہ سو کلومیٹر دور ایران ۔افغان سرحد پر واقع حامون جھیل میں گر جاتا ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں