بحر ہند میں کیمیائی مواد سے بھرے ٹینکر پر ایران نے ڈرون حملہ کر دیا

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  یہ حملہ ایران کی طرف سے ڈرون کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں فی الوقت کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہِیں ملی ہے، سینٹ کام ٹینکر سے مسلسل رابطے میں ہے جو بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی کوشش میں ہے

2080392
بحر ہند میں کیمیائی مواد سے بھرے ٹینکر پر ایران نے ڈرون حملہ کر دیا

امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ  بحر ہند میں دوران سفر ایک کیمیائی مواد سے بھرے ٹینکر پر ایران سے ڈرون حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

 پینٹاگون کے مطابق ، لیبیائی  پرچم بردار  جاپانی اور ولندیزی کمپنی  کے حامل شیم پلوٹو نامی اس ٹینکر پر آج صبح  بحر ہند میں ساحل سے 370 کلومیٹر دور ڈرون حملے کی کوشش کی گئی ۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ  یہ حملہ ایران کی طرف سے ڈرون کے ذریعے کیا گیا ہے جس میں فی الوقت کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہِیں ملی ہے، سینٹ کام ٹینکر سے مسلسل رابطے میں ہے جو بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی کوشش میں ہے۔

 سینٹ کام کا کہنا ہے کہ  سال 2021 سے اب تک  ایران نے تجارتی بحری جہازوں پر  سات بار حملے کیے ہیں۔

 اس  ٹینکر پر حملے کے بارے میں ایران نے کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے  جو کہ  سعودی عرب سے بھارت جا رہا تھا ۔ 

 یاد رہے کہ زیر محاصرہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز سے اب تک ایرانی نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں