جاپانی فرموں نے بحری رُوٹ بدلنا شروع کر دیئے

جاپان کی ملاح فرموں نے بحیرہ اصفر میں بڑھتے ہوئے حوثی حملوں کے بعد اپنے رُوٹ بدلنا شروع کر دیئے

2080360
جاپانی فرموں نے بحری رُوٹ بدلنا شروع کر دیئے

جاپان کی ملاح فرموں نے بحیرہ اصفر میں بڑھتے ہوئے حوثی حملوں کے بعد اپنے رُوٹ بدلنا شروع کر دیئے ہیں۔

یمنی حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملے بحیرہ روم اور بحیرہ اصفر کے لنک رُوٹ اور 12 فیصد عالمی تجارت کے راستے یعنی 'نہر سویز' میں سیر و سفر کو خطرناک بنا رہے ہیں۔

جاپان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل 'این ایچ کے' کے مطابق'  نیپون یوسن' اور متسوئی او سے کے لائنز' فرموں نے یورپ کے لئے آمد و رفت والے کارگو بحری جہازوں  کا رُوٹ تبدیل کر دیا ہے۔

خبر کے مطابق  "رُوٹ کی تبدیلی حوثیوں کے، اسرائیل سے متعلقہ ،بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے احتمال کی وجہ سے کی گئی ہے۔ نئے رُوٹ کے مطابق  بحری جہاز جنوبی افریقہ  کے 'راس امید'  بحری راستے کو استعمال کریں گے"۔

جاپان کے قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق' کاواساکی کیسین کائیشا ' اور 'اوشن نیٹ ورک ایکسپریس' فرموں نے بھی حوثی حملوں کی وجہ سے کارگو بحری جہازوں کا روٹ تبدیل کر دیا ہے۔

اندیشے ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ نئے رُوٹ ،  مال  کی ترسیل میں تاخیر اور بھاری مالیت   کی وجہ سے، عالمی اقتصادیات میں "رسدی زنجیر کے بحران" کا سبب بن سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں