افغانستان: 6،4 کی شدت سے زلزلہ

افغانستان میں 6،4 کی شدت سے زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ممالک زبکستان، تاجکستان اور پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں

2087443
افغانستان: 6،4 کی شدت سے زلزلہ

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں 6،4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 52 منٹ پر آیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6،4 تھی اور اس کا مرکز صوبہ بدخشاں کی تحصیل جرم میں تھا۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 206 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی  اور اس کے جھٹکے دارالحکومت کابل اور ملک کے شمالی صوبوں کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ازبکستان، تاجکستان اور پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں