چین، کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 10 کان کن ہلاک

پنگدنگ شن شہر میں تیانان کول انٹرپرائز سے تعلق رکھنے والی کان میں کل دوپہر کے وقت ایک گیس دھماکہ ہوا

2088256
چین،  کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 10 کان کن ہلاک

چین کے صوبے ہینان میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 10 کان کن موت کے منہ میں چلے  گئے۔

پنگدنگ شن شہر میں تیانان کول انٹرپرائز سے تعلق رکھنے والی کان میں کل دوپہر کے وقت ایک گیس دھماکہ ہوا۔

بتایا گیا کہ دھماکے کے وقت کان میں موجود 425 میں سے 10 کان کن جان کی بازی ہار گئے ،  جبکہ  6  لاپتہ ہیں۔

دیگر کان کنوں کو  کان سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے، لاپتہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چین میں کوئلے کی کانوں کے اداروں میں حادثات عام ہیں، جہاں بنیادی ڈھانچہ پرانا ہے اور حفاظتی ضابطے ناکافی ہیں، حالیہ برسوں میں انسپیکشن میں اضافے کے ساتھ ان کی تعداد میں کمی آئی ہے تو بھی  حادثات  رونما ہوتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں