"بھارت جوڑو نیائے یاترا"راہول گاندھی نے ملک گیر پیدل سفر شروع کر دیا

یہ سفر منی پور کے تھوبل ضلع سے شروع ہو کر ممبئی پہنچے گا، اس دوران راہول گاندھی 6000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کریں گےیہ سفر دو ماہ تک جاری رہے گا

2088474
"بھارت جوڑو نیائے یاترا"راہول گاندھی نے ملک گیر پیدل سفر شروع کر دیا

کانگریس کے رکن پارلیمان راہول گاندھی آج یعنی اتوار  14 جنوری کو بھارت جوڑو نیا ئے یاترا شروع کریں گے۔

 یہ سفر منی پور کے تھوبل ضلع سے شروع ہو کر ممبئی پہنچے گا، اس دوران راہول گاندھی 6000 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کریں گےیہ سفر دو ماہ تک جاری رہے گا۔

راہول گاندھی 60 سے 70 مسافروں کے ساتھ پیدل اور بس سے سفر کریں گے۔

 یہ سفر دوپہر 12 بجے منی پور کے کھونگجوم وار میموریل سے شروع ہوگا تاہم اس سے پہلے اس کی شروعات دارالحکومت امپھال سے ہونی تھی۔

منی پور کانگریس کے صدر کیشم میگھ چندرا نے کہا کہ ہم نے 2 جنوری کو ریاستی حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ امپھال کے ہپتا کانگجیبنگ عوامی میدان میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کو جھنڈی دکھائے جانے کی اجازت دی جائے۔ ہم نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ یہ یاترا امپھال سے شروع ہو کر ممبئی میں ختم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 10 جنوری کو وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران، ہپت نے محدود تعداد میں شرکاء کے ساتھ یاترا کے لیے کانگجیبنگ گراؤنڈ جانے کی اجازت مانگی تھی، لیکن انھوں نے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے منی پور میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں