روس: پوتن۔مودی ملاقات

مذاکرات میں روس۔بھارت تعلقات پر بات چیت کی گئی اور بات چیت میں تجارت، لاجسٹک، اقتصادیات اور انرجی   کے شعبے سرفہرست رہے ہیں: کریملن

2088983
روس: پوتن۔مودی ملاقات

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے برکس اوریوکرین کے موضوعات پر بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

روس صدارتی پیلس' کریملن' کے جاری کردہ بیان کے مطابق پوتن نے مودی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں روس۔بھارت تعلقات پر بات چیت کی گئی اور بات چیت میں تجارت، لاجسٹک، اقتصادیات اور انرجی   کے شعبے سرفہرست رہے ہیں۔

مذاکرات میں پوتن اور مودی نے دوطرفہ مفادات  پر مبنی باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش پر زور دیا اور رواں سال میں روس اور بھارت میں متوقع انتخابات میں ایک دوسرے کے لئے کامیابی کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

ملاقات میں برکس کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی ہے۔ مشاورت میں مودی نے کہا ہے کہ بھارت ، رواں سال میں روس کی  برکس چیئر مین شپ کے دوران، اہداف و مقاصد کے حصول میں روس کے ساتھ تعاون پر تیار ہے۔

مذاکرات میں یوکرین کے موضوع کا بھی دو طرفہ شکل میں جائزہ لیا گیا اور ملاقاتوں کے دوام پر اتفاق کا اظہار کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں