بھارت میں موسمی تبدیلیوں میں دشمن ممالک کے کردار پر تفتیش

موسمی  حالات  ہمارے لیے تشویش ناک ہیں ،   ملک میں موسمی تغیرات   محض  موسم سے تعلق رکھنے والا ایک معاملہ نہیں  بلکہ بیک وقت  قومی سلامتی کا بھی معاملہ ہے

2090961
بھارت میں موسمی تبدیلیوں میں دشمن  ممالک کے کردار پر تفتیش

ہندوستان اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ آیا کسی "دشمن ملک" نے موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔

ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اعلان کیا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا کوئی "دشمن ملک" موسمیاتی تبدیلیوں میں ملوث تھا جس کی وجہ سے ملک میں قدرتی آفات آئیں۔

اے این آئی نیوز کے مطابق وزیر راج ناتھ سنگھ نے صوبہ  اتراکھنڈ میں 35 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا تعارف  کرائے  گئے  ایک  پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ اتراکھنڈ، لداخ، ہماچل پردیش اور سکم میں حالیہ برسوں میں قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے، اور  بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہے۔

انہوں  نے کہا کہ موسمی  حالات  ہمارے لیے تشویش ناک ہیں ،   ملک میں موسمی تغیرات   محض  موسم سے تعلق رکھنے والا ایک معاملہ نہیں  بلکہ بیک وقت  قومی سلامتی کا بھی معاملہ ہے۔  وزارت دفاع اس موضوع پر حد درجے سنجیدہ لیتی  ہے اور  ان واقعات میں کسی دشمن ملک کے ملوث ہونے یا نہ ہونے  پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ، اس ضمن میں ہم دوست ممالک سے مدد بھی طلب کریں گے۔



متعللقہ خبریں