روس: بھارتی طیارہ دارالحکومت ماسکو کی طرف عازمِ سفر تھا

طیارہ ایک ایمبولینس طیارہ تھا اور گایا ایئر پورٹ سے ایندھن بھروانے کے بعد تھائی لینڈ سے ماسکو جا رہا تھا: بھارت

2091375
روس: بھارتی طیارہ دارالحکومت ماسکو کی طرف عازمِ سفر تھا

بھارت سے روس کے دارالحکومت ماسکو کی طرف عازمِ سفر طیارہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں گِر گیا ہے۔

روس کے فضائی حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیارہ چارٹر پرواز کر رہا تھا اور اس میں 6 افراد سوار تھے۔

بیان کے مطابق طیارہ فرانس ساختہ ڈسالٹ فالکن 10 طیارہ تھا۔

بھارت کے فضائی حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طیارہ ایک فضائی ایمبولینس تھا اور تھائی لینڈ سے ماسکو جا رہا تھا۔ ایمبولینس طیارے نے گایا ایئر پورٹ سے ایندھن بھروایا تھا۔

امدادی ٹیمیں حرکت میں آ گئی ہیں لیکن تاحال طیارے کی جگہ کی نشاندہی نہیں ہوسکی۔

جس جگہ حادثہ پیش آیا ہے وہ افغانستان کا بلند ترین پہاڑی علاقہ ہے۔ غیر ہموار پہاڑی علاقہ  امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں