چین: لینڈ سلائیڈنگ، 47 افراد مٹّی تلے دب گئے

صوبہ یُن آن میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 47 افراد مٹّی کے تودے تلے دب گئے

2091681
چین: لینڈ سلائیڈنگ، 47 افراد مٹّی تلے دب گئے

چین کے صوبہ یُن آن میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں، ابتدائی معلومات کے مطابق، 47 افراد مٹّی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبے یُن آن کے شہر زاوٹنگ کی تحصیل زین شونگ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 51 منٹ پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعے کے بعد شروع کی گئی امدادی کاروائیوں میں ایک شخص کو بچا لیا گیا اور 500 سے زائد افراد کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔

علاقے میں درجہ حرارت منفی  ہے اور ان سخت موسمی حالات میں امدادی کام جاری ہیں۔

واضح رہے کہ زین شونگ میں 2013 کی  لینڈ سلائیڈنگ میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں