سنکیانگ اویغر علاقے میں 7 کی شدت کا زلزلہ

زلزلے کے مرکز سے 20 کلومیٹر دوری پر واقع  20 دیہاتوں میں دو مکانات اور کچھ گودام تباہ ہو گئے

2092104
سنکیانگ اویغر علاقے میں 7 کی شدت کا زلزلہ

چین کے سنکیانگ اویغر  خود مختار علاقے میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی  جیولوجیکل سروے  کی طرف سے  7 اور چینی  زلزلہ نیٹ ورک  سنٹر  سے  7.1 کی شدت  کی اطلاع ملنے والے یہ زلزلہ  کرغزستان اور قازقستان کی سرحدوں کے جوار کے پہاڑی علاقے میں زیر زمین  22 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

اگرچہ زلزلے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے  اطلاع دی گئی تھی کہ زلزلے کے مرکز سے 20 کلومیٹر دوری پر واقع  20 دیہاتوں میں دو مکانات اور کچھ گودام تباہ ہو گئے۔

زلزلے کے بعد خطے میں آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے جن میں سے سب سے بڑا  5٫5 کی شدت کا تھا۔

زلزلہ، جس نے اکسو شہر کے مرکز کے ساتھ ساتھ سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے کے شہروں کاشغر، ہوتان اور اُرومچی کو بھی متاثر کیا، اس کے جھٹکے خطے کے ممالک بالخصوص کرغزستان، قازقستان اور ازبکستان میں محسوس کیے گئے۔



متعللقہ خبریں