چین، سنکیانگ میں کل آنے والے زلزلے میں 5 افراد لقمہ اجل

ابتدائی نتائج کے مطابق قازقستان اور کرغزستان کی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں آنے والے زلزلے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

2092741
چین، سنکیانگ میں کل آنے والے زلزلے میں 5 افراد لقمہ اجل

ابتدائی اطلاعات کے مطابق چین کے سنکیانگ خود مختار علاقے میں ایک روز قبل آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔

چین زلزلہ نیٹ ورک  مرکز  نے اطلاع دی تھی  کہ 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز اکسو صوبے سے  50 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

مقامی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق قازقستان اور کرغزستان کی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں آنے والے زلزلے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

کرغزستان اور قازقستان سے ملحقہ  چین کی سرحدوں پر  واقع تیان شان پہاڑوں  کے دامن میں دیہی علاقے میں آنے والے زلزلے نے مرکز سے 20 کلومیٹر دور 5 دیہاتوں میں تباہی مچا دی۔

خطے میں 47 مکانات تباہ ہوئے، 120 سے زائد ڈھانچوں بشمول کچے مکانات، گرین ہاؤسز، گوداموں اور بھیڑوں کے باڑوں کو نقصان پہنچا۔

سنکیانگ زلزلہ انتظامیہ کے چیئرمین کانگ یونگ سیو نے اس حقیقت کی نشاندہی کی کہ یہ زلزلہ کم آبادی والے علاقے میں سطح سمندر سے 3 ہزار میٹر کی بلندی پر آیا جس سے اس کے تباہ کن اثرات میں کمی آئی۔

"گو کہ  زلزلہ   کافی شدت کا تھا لیکن  جانی نقصان اور زخمی بہت زیادہ نہیں ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں