فلپائن، شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک

جزیرے منداناؤ  سمیت متعدد علاقوں میں   اختتام الہفتے سے ابتک جاری موسلا دھار بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنی ہیں

2096792
فلپائن، شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک

فلپائن میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

خاص طور پر ملک کے دوسرے بڑے جزیرے منداناؤ  سمیت متعدد علاقوں میں   اختتام الہفتے سے ابتک جاری موسلا دھار بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنی ہیں۔

مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ جزیرے کے داواؤ دی اورو علاقے میں آنے والے سیلاب اور  مٹی کے تودے گرنے سے  کم از کم 6 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا، جس کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  علاقے کے دیہاتوں  میں مقیم  10 ہزار افراد کو  محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں