"میانمار میں جھڑپیں" برمی سرحدی پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے بنگلہ دیش میں پناہ لےلی

میانمار میں قابض فوجی قوتوں اور جنتا مخالف مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سرحدی پولیس کے   چند مزید برمی اہلکاروں نے بنگلادیش میں پناہ لے لی ہے جن سے یہ تعداد 58 ہو چکی ہے

2097565
"میانمار میں جھڑپیں" برمی سرحدی پولیس کے درجنوں اہلکاروں نے بنگلہ دیش میں پناہ لےلی

میانمار میں قابض فوجی قوتوں اور جنتا مخالف مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سرحدی پولیس کے   چند مزید برمی اہلکاروں نے بنگلادیش میں پناہ لے لی ہے ۔

بنگلادیشی وزیر داخلہ اسد الزمان خان کمال نے میڈیا کو بتایا ہے کہ  پناہ لینے والے برمی بارڈر گارڈ پولیس اہلکاروں کی تعداد اب تک 58  ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آج صبح میانمار فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 بنگلادیشی زخمی بھی  ہوگئے۔

 دو روز قبل ایک بیان میں وزیر داخلہ  خان کمال نے کہا تھا کہ  میانمار کی جھڑپوں سے بچ کر  چودہ برمی بارڈر پولیس فورس کے اہلکار بنگلہ دیش میں داخل ہوئے ہیں۔

 یاد رہے کہ  میانمار میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان چند دنوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں