بھارتی مال گودیوں کے ملازمین نے اسرائیل کے لیے اسلحہ لادنے سے انکار کر دیا

" فلسطین کی جنگ میں استعمال  ہونے والےاسلحہ لے جانے والے بحری جہاز جو  اسرائیل یا کسی دوسرے ملک سے جا رہے ہیں پر سامان  لادنے اتارنے  کی خدمات ادا نہیں کی جائینگی۔"

2104148
بھارتی مال گودیوں کے ملازمین نے اسرائیل کے لیے اسلحہ لادنے سے انکار کر دیا

واٹر ٹرانسپورٹ ورکرز یونین آف انڈیا کے اراکین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل کرنے  والے  بحری جہازوں پر سامان  لادنے اور اتارنے   کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے  کی خبر کے مطابق، ملک کی 11 بڑی بندرگاہوں پر کام کرنے والے 3,500 کارکنوں کی نمائندگی کرنے والی یونین کی طرف سے14 فروری کو  جاری کردہ  بیان  کی پریس میں عکاسی ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یونین نے " فلسطین کی جنگ میں استعمال  ہونے والےاسلحہ لے جانے والے بحری جہاز جو  اسرائیل یا کسی دوسرے ملک سے جا رہے ہیں پر سامان  لادنے اتارنے  کی خدمات ادا نہیں کی جائینگی۔"

بیان میں کہا گیا ہے، " کہ لیبر یونینز  کا حصہ ہونے والے   مال  گودی کے ملازمین ، ہمیشہ جنگوں،  خواتین ، بچوں اور  معصوم لوگوں کے قتل کے خلاف ہیں۔ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو لامحدود تکلیف اور نقصان پہنچا ہے۔  بچوں اور خواتین  کو اس جنگ میں  نشانہ بنایا گیا ہے ۔  والدین  بمباری میں مارے گئے اپنے بچوں کو پہچان تک نہیں سکے ۔"

بیان میں کہا گیا کہ یونین کے اراکین نے اجتماعی طور پر اسلحہ لے جانے والے کارگو  کے لیے خدمات  فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا  ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ  ان ہتھیاروں کی لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کرنابے گناہوں کا قتل کرنے والوں  کو امداد  فراہم  کرنے کے مترادف ہو گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ:"ہم فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ ذمہ دار یونین کے طور پر، ہم امن کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم دنیا بھر کے کارکنوں اور امن پسندوں سے آزاد فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں