اقوام متحدہ کا اجلاس، بعنوان افغانستان، دوحہ میں شروع ہو گیا
مدعو کئے جانے کے باوجود افغان حکومت نے اجلاس میں شرکت مسترد کر دی ہے: الجزیرہ
2104185
افغانستان کے موضوع پر اقوام متحدہ کا اجلاس قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گیا ہے۔
قطر وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کی شرکت سے منعقدہ اجلاس میں افغانستان کی طالبان انتظامیہ شریک نہیں ہوئی۔
قطر ٹیلی ویژن چینل 'الجزیرہ' کی انٹرنیٹ سائٹ کے مطابق بھی مدعو کئے جانے کے باوجود افغان حکومت نے اجلاس میں شرکت مسترد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے موضوع پر گذشتہ سال ماہِ مئی کے دوحہ اجلاس میں طالبان انتظامیہ کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
افغانستان کے صوبہ گور میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں
کل سے صوبے میں آنے والے سیلاب سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے