چین: کارگو بحری جہاز پُل کے ستون سے ٹکرا گیا
ٹکراو کے نتیجے میں پُل کا وسطی حصہ منہدم ہو گیا اور ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
2106448
چین کے شہر گوانگجو کے دریائے پرل میں ایک کارگو بحری جہاز دریا کے پُل 'لیشنشا' کے ستون سے ٹکرا گیا ہے۔
ٹکراو کے نتیجے میں پُل کا وسطی حصہ منہدم ہو گیا اور ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کے وقت پُل پر موجود ایک مسافر بس اور ایک موٹر سائیکل سمیت 5 ذرائع رسل و رسائل میں سے 3 دریا میں اور 2 پُل کے ستونوں کے درمیان پھنسے بحری جہاز کے اوپر جا گرے ہیں۔
حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور جہاز کے کپتان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔
متعللقہ خبریں
افغانستان کے صوبہ گور میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں
کل سے صوبے میں آنے والے سیلاب سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے