ڈھاکہ کے بریانی ریستوران میں آگ بھڑک اٹھی،43 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک عمارت میں لگی آگ کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک جبکہ 40 افراد جھلس کر زخمی ہوئے

2109381
ڈھاکہ کے بریانی ریستوران میں آگ بھڑک اٹھی،43 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک عمارت میں لگی آگ کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایک ریستوران میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔

 بنگلا دیش کی وزیر صحت سمانتا لال کا کہنا ہے کہ آگ ڈھاکا کے متمول علاقے میں واقع بریانی کے ریستوران میں لگی ۔

آگ سے 40 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جن کا برن اسپتال میں علاج جاری ہے۔

 آگ بجھانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ آگ بریانی ریستوران میں لگی جس نے 7 منزلہ عمارت کی بالائی منازل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ میں گھرے 75 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

فائرفائٹرز نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں