ایران میں پارلیمانی اور ماہرینِ اسمبلی کے لیے پولنگ کا عمل شروع

ملک بھر میں 50 ہزار سے زائد مراکز میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے رائے دہندگان نے  ووٹ  ڈالنے شروع کر دیے

2109463
ایران میں پارلیمانی اور ماہرینِ اسمبلی کے لیے پولنگ کا عمل شروع

ایران میں پارلیمانی اورایرانی رہنما کا انتخاب، نگرانی اور بر طرفی کے اختیارات کی حامل  ماہرینِ پارلیمان  کے لیے پولنگ  کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ملک بھر میں 50 ہزار سے زائد مراکز میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے رائے دہندگان نے  ووٹ  ڈالنے شروع کر دیے۔

ایرانی رہنما علی خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں امام خمینی  حوسینیہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔

ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد امیدوار ایرانی پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں تو  ماہرین کی اسمبلی کی 88 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں 144 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں