ایران میں چہار شنبہ سوری تہوار کےد وران 14 افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
ملک بھر میں 20 فروری سے جاری تیاریوں کے بعد 12 مارچ سے شروع ہونے والی تقریبات میں 14 افراد اپنی جانوں سے گئے اور 3 ہزار 253 افراد زخمی ہوگئے
ایران میں ہجری شمسی کیلنڈر کے مطابق سال کے آخری چہار شنبہ سوری کی تقریبات کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 14 افراد جان بحق اور 3,253 زخمی ہوگئے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں 20 فروری سے جاری تیاریوں کے بعد 12 مارچ سے شروع ہونے والی تقریبات میں 14 افراد اپنی جانوں سے گئے اور 3 ہزار 253 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے زخمیوں میں سے 189 معذور ہو گئے ہیں اور 981 مختلف سطح پر آگ سے جل گئے۔
دارالحکومت تہران میں شام کے وقت شروع ہونے والی تقریبات میں آتش بازی کی گئی ، پھلجڑیاں اورپٹاخے چلائے گئے۔
شہر میں آتش بازی کی وجہ سے آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے۔ تقریباً ہر گلی اور چوک میں ہونےو الی آتش بازی اور پٹاخوں کی وجہ سے بارود کی بو اٹھتی رہی۔
کچھ پارکوں میں جمع ہونے والے لوگوں نے آتش بازی شو دیکھنے کو ترجیح دی، جب کہ تہران کے کچھ لوگوں نے اپنی جلائی ہوئی آگ سے پھلانگنے کو ترجیح دی۔
شہر کے ہر گوشے سے رات گئے تک پٹاخوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
ایران میں ہجری شمسی سال یعنی نو روز 21 مارچ سے شروع ہوتا ہے۔
متعللقہ خبریں
افغانستان کے صوبہ گور میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں
کل سے صوبے میں آنے والے سیلاب سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے