اسرائیل کے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا ضرور جواب دیا جائیگا، صدرِ ایران

تل ابیب انتظامیہ اس طرح کے اقدامات سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی

2123767
اسرائیل کے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا ضرور جواب دیا جائیگا، صدرِ ایران

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ دمشق میں ان کے ملک کے قونصل خانے کی عمارت پر "اسرائیل کی طرف سے کیا گیا حملہ" لا جواب نہیں رہے گا۔

صدر رئیسی نے اپنے تحریری بیان میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیل کے میزائل حملے کو دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے جنگجوؤں کے ایمان اور ارادے کے سامنے شکستوں اور ناکامیوں کے بعد صیہونی حکومت نے اپنی نجات کے لیے اندھے حملوں کو اپنے ایجنڈے میں شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ تل ابیب انتظامیہ اس طرح کے اقدامات سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی۔

"ہم روزانہ مزاحمتی محاذ کی مضبوطی اور آزاد قوموں کی ان کی ناجائز فطرت سے نفرت اور کراہت  کا  مشاہدہ کرتے ہیں۔ یہ بزدلانہ جرم لا جواب نہیں رہے گا۔"

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا تھا کہ اسرائیل کے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر میزائل حملے میں بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی اور بریگیڈیئر جنرل محمد حادی حج رحیمی سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں ۔

اسرائیل، جس نے حالیہ مہینوں میں شام میں ایرانی اہداف پر بارہا فضائی حملے کیے ہیں، اس حملے کی سرکاری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ۔



متعللقہ خبریں