دشمق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی رسم جنازہ
اسرائیل کے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی فوج کے 2 جرنیلوں سمیت 7 افراد مارے گئے تھے
ایرانی دارالحکومت تہران میں پاسداران انقلاب کے دمشق قونصل خانے پر حملے میں جان کی بازی ہارنے والے سپاہیوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق "عالمی یوم القدس" کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر تہران کے فردوسی چوک میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لیے آخری رسومات کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے دوران امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو دمشق میں ایران کے سفارت خانے کے کیمپس میں قونصل خانے کی عمارت پر فضائی حملہ کیا تھا۔حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی فوج کے 2 جرنیلوں سمیت 7 افراد مارے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 6 شامی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
ایران میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو "عالمی یوم القدس" کے طور پر منایا جاتا ہے۔
متعللقہ خبریں
افغانستان کے صوبہ گور میں شدید بارشیں اور سیلاب جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں
کل سے صوبے میں آنے والے سیلاب سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے