افغانستان میں سیلاب،14 افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ  ہرات، فرح،لاغمان،نورستان اور خوست سمیت 14 صوبوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے  جس کے نتیجے میں  14 افراد ہلاک ہو گئے،140 مکانات کو نقصان پہنچا اور 2 ہزار سے زائد  مویشی تلف ہو چکے ہیں

2135792
افغانستان میں سیلاب،14 افراد ہلاک

 افغانستان میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

 افغان وزارت امور برائے انسداد آفات  کے ترجمان ملا جانان سائق نے پریس بیان میں بتایا ہے کہ  ہرات، فرح،لاغمان،نورستان اور خوست سمیت 14 صوبوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے  جس کے نتیجے میں  14 افراد ہلاک ہو گئے،140 مکانات کو نقصان پہنچا اور 2 ہزار سے زائد  مویشی تلف ہو چکے ہیں۔

 افغانستان میں  برف پگھلنے ،شدید بارشوں اور بنیادی ڈھانچے کی  سہولیات کا فقدان جانی و مالی نقصان میں اضافے کا سبب ہے جہاں ہر سال سینکڑوں افراد  آفات کا نوالہ بن جاتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں