ترک اخبارات کی جھلکیاں

13.03.24

2114752
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ  ینی شفق کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ پر اسرائیلی حملوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب اور اسرائیل نے اپنے مفادات کی خاطر دنیا کو آگ میں دھکیل دیا ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نےغزہ پر اسرائیلی مظالم  کو حقوق انسانی ،جمہوری روایات اور دیگر تمام عوامل کی آڑ میں  جائز قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ  صدر ایردوان نے غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار کے موقع پر کہا کہ ہم قاتل کو  قاتل کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے،اسرائیلی حکومت  نسل کشی کی حقیقت  چھپانے کے بجائے غزہ کے معصوم بچوں کے خون کا حساب دے۔

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ  ترک فوج کا  شمالی عراق میں پنجہ کلید آپریشن جاری ہے جہاں مقامی عہدے داروں کے ہمراہ  ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد کیا گیا  جس میں ترک۔عراق سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  عالمی  قرضوں کی درجہ بندی کے ادارے فیچ  کے ڈاریکٹر اور ترکیہ کے تجزیہ نگار ایریک آریسپ مورالیس نے کہا ہے کہ ترکیہ کی موجودہ معاشی پالیسیوں کا رخ درست سمت کی جانب رواں ہے جس پر عمل درآمد سے اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ وطن کے مطابق، سال 2003 یورو ویژن مقابلہ موسیقی میں " ایوری وے دیٹ آئی کیننغمے سے مقابلہ جیتنے والی ترک گلوکارہ سرتاب ایرینیر 21 سال بعد  دوبارہ اس مقابلے میں حصہ لیں گی ۔ انہیں یہ دعوت  یورو ویژن سے ملی ہے جس میں وہ اسی  نغمے کے نئے ورژن کے ساتھ جلوہ گر ہونگی  جو کہ سویڈن میں منعقد ہو رہاہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں